عمر ایوب کا بجلی نرخ میں پھر اضافے پر ردعمل پاکستان Roze News
پاکستان

عمر ایوب کا بجلی نرخ میں پھر اضافے پر ردعمل

عمر ایوب کا بجلی نرخ میں پھر اضافے پر ردعمل

عمر ایوب کا بجلی نرخ میں پھر اضافے پر ردعمل

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر عمر ایوب نے بجلی نرخ میں ایک بارپھر اضافے پرردعمل دیاہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ بجلی کے نرخ میں پھر 1 اعشاریہ 25 روپے فی یونٹ کا اضافہ کیاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم حکومت میں 1 ماہ کے دوران بجلی کی قیمتوں میں یہ تیسرا اضافہ ہے۔پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ پاکستانی روزانہ 15 گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ کا شکار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نہ ہونیوالی بجلی کیلئے بھی مہنگی قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے ۔

Exit mobile version