لاہور :بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے اپنے مداحوں سے آوارہ پن 2 میں جذباتی موسیقی کی واپسی کا وعدہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عمران ہاشمی نے اپنی آنے والی فلم آوارہ پن 2 کے ذریعے ناظرین کو ایک بار پھر دل کو چھو لینے والی موسیقی سنانے کا وعدہ کیا ہے۔ 2007 کی مقبول فلم آوارہ پن کے اس سیکوئل کا اعلان عمران کے 46ویں یومِ پیدائش پر کیا گیا، جو اب تیاری کے مراحل میں ہے۔
عمران نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ اگلے سال ریلیز ہونے والی اس فلم کا میوزک پرانا سحر دوبارہ زندہ کرے گا اور لوگوں کے دلوں کو چھوئے گا۔
انٹرویو کے دوران جب ان سے ان کی ابتدائی فلموں کی موسیقی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا، اگلے سال ایک چارٹ بسٹر البم دوں گا، جو پرانی یادوں کو تازہ کرے گا۔ عمران نے واضح کیا کہ ان کے ماضی کے مقبول گانوں کا کریڈٹ انہوں نے کبھی نہیں لیا اور وہ محض اتفاقا ہٹ ہو گئے۔انہوں نے مشہور آنجہانی گلوکار کے کے (KK) کے ساتھ اپنی وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے ان کی موت کو موسیقی کی دنیا کے لیے بڑا نقصان قرار دیا۔
انٹرٹینمنٹ
عمران ہاشمی کا مداحوں سے آوارہ پن 2 میں جذباتی موسیقی کی واپسی کا وعدہ
- by web_desk
- اپریل 18, 2025
- 0 Comments
- 392 Views
- 2 مہینے ago

Leave feedback about this