ادارتی پسند

عمران خان کے لاپتہ سابق چیف سیکیورٹی آفیسر گھر پہنچ گئے، آزادانہ تحقیقات کا حکم

عمران خان کے لاپتہ سابق چیف سیکیورٹی آفیسر گھر پہنچ گئے، آزادانہ تحقیقات کا حکم

 

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کے لاپتہ سابق چیف سیکیورٹی آفیسر عمر سلطان گھر پہنچ گئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی عمران خان کے لاپتہ سابق چیف سیکیورٹی آفیسر عمر سلطان کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی جس میں وکیل فیاض کنڈوال نے عدالت کو بتایا کہ عمر سلطان وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
وکیل کے مطابق عمر سلطان واپس آچکے ہیں، وہ عدالت میں پیش ہوتے لیکن ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ شہری واپس آگیا، اب کیا چاہتے ہیں؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ ہم آزادانہ تحقیقات چاہتے ہیں، ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی آزادانہ تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے عمر سلطان کی بازیابی کا کیس نمٹا دیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image