لاہور:عمران خان کی گرفتاری کے خدشات کے پیش نظر زمان پارک کے باہر کارکنان کی بڑی تعداد حفاظت کیلئے جمع ہوگئی۔ہمارے نمائندے کے مطابق پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے آج رات2بجے عمران خان کی گرفتاری کے خدشہ کااظہار کیا گیا اور ساتھ ہی کارکنان کو عمران خان کی حفاظت کیلئے لاہور میں ان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچنے کی ہد ایت بھی کی گئی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زبیر نیازی نے عمران خان کو گرفتارکیے جانے کے خدشہ کااظہار کیا اور مسرت چیمہ نے کارکنان کو حفاظت کے لئے عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچنے کی اپیل کی۔چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری اور حماد اظہر کارکنان سمیت زمان پارک لاہور پہنچے،فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رات2بجے اطلاع ملی ہے کہ پولیس کی کوشش ہے وہ عمران خان کو گرفتار کرلیں۔
عمران خان کی گرفتاری کاخدشہ،حفاظت کیلئے کارکنان زمان پارک پہنچ گئے

عمران خان کا سپریم کورٹ سے یاسمین راشد کی آڈیو لیک پر نوٹس لینے کا مطالبہ