امریکہ محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بارے میں آگاہ ہیں پہلے بھی کہہ چکے ہیں امریکہ کسی ایک سیاسی امیدوار یاجماعت پر پوزیشن نہیں رکھتا۔امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پوری دنیا میں جمہوری اقدار کی عزت اور قانون کی حکمرانی کامطالبہ کرتے ہیں اور زور دیتے ہیں کہ تمام مظاہرین پرامن طورپر اپنی شکایات کا اظہار کریں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکام بھی حقوق جمہوری اصولوں کے مطابق تحمل سے جواب دیں ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچنے والے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سابق وزیراعظم عمران خان کو نیب کے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کرلیاگیا۔
عمران خان کی گرفتاری پر امریکہ کا ردعمل

عمران خان کی گرفتاری پر امریکہ کا ردعمل