اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی ،سابق وزیراعظم عمران خان کی آج پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے اطراف سڑکوں کو عام ٹریفک کیلئے بند کردیاگیا ہے۔عمران خان کی دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت دن دھائی بجے ہوگی ۔اس حوالے سے رجسٹرار آفس نے سکیورٹی انتظامات کیلئے سرکلر جاری کررکھاہے۔جاری کیے گئے سرکلر کے مطابق خصوصی یاسز رکھنے والے افراد کو کمرہ عدالت نمبر 1 میں جانے کی اجازت ہوگی۔کورٹ روم نمبر 1 میں وکلاءاور صحافیوں کا داخلہ خصوصٰ پاسز کے ذریعے ہوگا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملازمین اور عدالتی عملہ خصوصٰ پاسز سے مستثنیٰ ہونگے

Leave feedback about this