پاکستان

عمران خان کی نااہلی پر خواجہ سعد رفیق کا افسوس

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا عمران خان کی نااہلی پر  نے افسوس کا اظہار کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا کہ کسی کی نااہلی یا گرفتاری پر شادیانے بجانا نامعقول کام ہے، عمران خان کی نااہلی پر بے حد افسوس ہے، مگر مخالفین کو پھانسنے  اور جھوٹے  مقدمات بنانے کا جال انہوں نے خود بُنے تھے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہر غلیظ کام سیاست میں خود متعارف کر وایا  ، لیکن گند دوسرے  سیاستدانوں  پر اچھالا، اقتدار کیلیے جھوٹے بیانیے کے مکروہ کھیل سے فائدہ عمران نے ہی اٹھایا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو  5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا، ان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دے دی ساتھ ہی عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image