عمران خان کی طبی معائنے کی درخواست ، جیل حکام کا جواب غیر تسلی بخش قرار تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

عمران خان کی طبی معائنے کی درخواست ، جیل حکام کا جواب غیر تسلی بخش قرار

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24نومبر کو اسلام آباد احتجاج کی فائنل کال دیدی

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24نومبر کو اسلام آباد احتجاج کی فائنل کال دیدی

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شوکت خانم ہسپتال کے معالجین سے معائنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جیل کی جانب سے رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا کہ جیل میں طبی معائنے کے لیے ڈاکٹرز موجود ہیں، ہفتے میں تین روز معائنہ ہوتا ہے، ملاقاتوں پر 25 اکتوبر تک پابندی عائد ہے، حکومت پنجاب کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یہ پابندی لگائی گئی ہے۔بانی پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی انڈر ٹرائل قیدی ہیں ، جنگوں میں بھی ڈاکٹروں کو معائنہ کی اجازت ہوتی ہے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سٹیٹ کونسل سے کہا کہ انکی درخواست کو دیکھیں، آپ لوگوں کا رویہ قابل تعریف نہیں ہے، میں اس پر آرڈر جاری کروں گا۔

Exit mobile version