پاکستان

عمران خان کی رہائی کی تحریک مزید مضبوط ہوگئی: بیرسٹر سیف

عمران خان کی رہائی کی تحریک مزید مضبوط ہوگئی: بیرسٹر سیف

پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈی چوک احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی تحریک مزید مضبوط ہوگئی۔حکومت سمجھتی ہے بربریت سے تحریک کمزور ہوگئی تو یہ ان کی بھول ہے، علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک مزید زور پکڑے گی۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی قیادت پر سب کا پورا اعتماد ہے، بربریت کر کے جعلی حکومت نے اپنے پاں پر خود کلہاڑی ماری ہے، حکومت نے بربریت خوف پیدا کرنے کیلئے کی مگر خوفزدہ خود ہیں، ظلم ہمیشہ خوفزدہ لوگ کرتے ہیں۔معصوم کارکنوں کا خون جعلی حکومت کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image