عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی پر پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ سے پویس سمیت فورسز کے 52 اہلکار زخمی ہوئے۔ عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر ہونیوالے نقصانات کی رپورٹ اسلام آباد پولیس نے تیاری کرلی۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس کی 12،پنجاب اور ایف سی کی تین گاڑیوں کو جزوی یا مکمل تباہ کیاگیا،اسلام آباد پولیس کی 4 گاڑیاں جلائی گئیں۔ سکیورٹی ڈویژن کی دو پک اپ اور جیمر والی لینڈ کروزر کو نقصان پہنچایا گیا۔اسلام آباد پولیس کی رپورٹ کے مطابق قیدیوں کی تین وینوں کے دروزوں اور فرنٹ اسکرین کو نقصان پہنچایا گیا، 2 پک اپ، دو موٹرسائیکلوں اور ایک گاڑٰ کو جلا کر رکھ کردیاگیا۔
Leave feedback about this