پاکستان

عمران خان کیخلاف اب قانون حرکت میں آیا تو خود کو مظلوم کہہ رہے ہیں ، فضل الرحمان

عمران خان کیخلاف اب قانون حرکت میں آیا تو خود کو مظلوم کہہ رہے ہیں ، فضل الرحمان

عمران خان کیخلاف اب قانون حرکت میں آیا تو خود کو مظلوم کہہ رہے ہیں ، فضل الرحمان نے مزید کیا اہم گفتگو کی ؟ جانیں ۔تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اب ان کے خلاف قانون چل پڑا ہے، وہ خود کو مظلوم کہہ رہے ہیں۔فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ایک تحریک کا نام ہے اور جماعت نے ہمیشہ غریبوں کی نمائندگی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہم تمام عبادات کرتے ہیں جو ہم سب کے ذاتی معاملات ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے دشمن ممالک سے کروڑوں ڈالر وصول کیے اور اب وہ ایماندار ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت لوگوں کا روزگار ختم کرنے کے ایجنڈے پر ڈٹی ہوئی ہے اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کیا، 50 لاکھ گھر بنانے کے بجائے 50 لاکھ گھر گرادیے

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image