پاکستان

عمران خان کو گرفتار کرنے سے گھبرانہیں رہے، وزیر قانون

azam tarar عمران خان کو گرفتار کرنے سے گھبرانہیں رہے، وزیر قانون

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کو گرفتار کرنے سے گھبرانہیں رہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کسی کو بلائے تو اسے پیش ہونا چاہیے۔ وفاقی پولیس نے کپتان کو لینے گئی لیکن طاقت کا استعمال نہیں کیا۔ عمران خان کو خود کو پولیس کے حوالے کرنا چاہیے تھا۔ اعظم تارڈ نے کہا کہ ہم عمران خان کو گرفتار کرنے سے گھبرا نہیں رہے اور ان کی گرفتار ی کو دانستہ روک نہیں رہے۔ شہباز نے کہا ہے کہ پہلے انکوائری ہو پھر گرفتاری ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدالتیں ترازو کے پلڑے برابر کریں۔ اگرنظام چلانا ہے تو تمام اداروں کو اپنے اپنے کام کرنے ہونگے، ججز کو سوشل میڈیا کے دباؤ سے بالاتر ہو کہ سوچنا چاہیے۔ مزید گفتگو کہا کہ یہ ملک چلے گا تو عمران خان کی سیاست چلے گی، لوگوں کو چور کہنے سے آپ کو دامن صاف نہیں ہوسکتا،سیاستدان بیٹح کر بات کریں ملک سنگین معاشی حالات سے گزررہاہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image