عمران خان کووزیراعظم کی دعوت پر ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آنا چاہیے تھا،قمرزمان کائرہ پاکستان Roze News
پاکستان

عمران خان کووزیراعظم کی دعوت پر ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آنا چاہیے تھا،قمرزمان کائرہ

عدالتوں کو سیاسی فیصلوں سے دور رہنا چاہیے، قمر زمان کائرہ

عدالتوں کو سیاسی فیصلوں سے دور رہنا چاہیے، قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی کے سینئر ر ہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کے ساتھ ساتھ عمران خان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چا ہیے۔ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان کے دور میں ہم ہر قسم کے اختلاف کے باوجود دہشتگردی کے خلاف اجلاسوں میں شرکت کرتے تھے۔عمران خان کو بھی اپیکس کمیٹی میں آنا چاہیے تھا۔قمر زمان کائرہ کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت پر دہشتگردوں سے تعلق کا الزام لگانے پر عمران خان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چا ہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں مخالفت ہوتی ہے،نفرت نہیں،عمران مخالفت اورنفرت کا فرق بھیلا بیٹھے ہیں۔

Exit mobile version