آئی ایم ایف کا سرکاری اداروں کی نجکاری،بجلی گیس اور پٹرول کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ پاکستان Roze News
پاکستان

آئی ایم ایف کا سرکاری اداروں کی نجکاری،بجلی گیس اور پٹرول کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا سرکاری اداروں کی نجکاری،بجلی گیس اور پٹرول کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا سرکاری اداروں کی نجکاری،بجلی گیس اور پٹرول کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ

اسلام آباد:عالمی مالیاتی فنڈز(آئی ایم ایف)نے حکومت کے سامنے خسارے کا شکار سرکاری اداروں کی نجکاری،بجلی،گیس کی قیمتوں میں اضافہ سمیت دیگر مطالبات پیش کردیئے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان تکنیکی مذاکرات ختم ہوگئے۔مذاکرات میں آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی،گیس کا ٹیرف بڑھانے،پٹرولیم پر18فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ کیا جبکہ خساے کا شکار سرکاری اداروں کی نجکاری پر زور دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ا یف نے نجکاری کے قریب معیشت میں ریاستی عمل دخل محدود کرنے اور سرکاری اداروں کے ریگولر آڈٹ کا بھی مطالبہ کیا ہے کہ اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے کرپشن،سرخ فیتے کا خاتمہ،کاروبار اور ٹیکس کلچر کے فروغ کیلئے آسانی،ایل این جی پاور پلانٹس،ہاؤس بلڈنگ فنانس سمیت کئی اداروں کی نجکاری کا مطالبہ کیا ہے۔

Exit mobile version