پاکستان

عمران خان کا آرمی چیف کو خط ترلے کی آخری حد : سپیکر پنجاب اسمبلی

عمران خان کا آرمی چیف کو خط ترلے کی آخری حد : سپیکر پنجاب اسمبلی

لاہور:سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا آرمی چیف کو خط لکھنے کا مطلب ترلے کرنے کی آخری حد ہے۔خط کا مفصل جواب وصول کنندہ کی جانب سے آ چکا ہے، جن کو خط لکھا گیاانہوں نے کہاکہ میں اس خط کو پڑھوں گا بھی نہیں اور ویسے ہی وزیر اعظم کو بھیج دوں گا، اگر خط وصول کنندہ نہیں پڑھیں گے تو وزیر اعظم بھی نہیں پڑھیں گے۔
ملک محمد احمد خان نے کہا کہ یہ خط انہی خطوط کی ایک کڑی ہے جب ان کی صوبوں میں حکومت تھی اور وزیر خزانہ شوکت ترین ملک کو ڈیفالٹ کروانے پر تلے ہوئے تھے، ماضی میں ان کی پہلے بھی کوشش رہی کہ ملک ڈیفالٹ کا شکار ہوجائے، ان کا ایجنڈا صرف ایک تھا کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے، یہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام ، عدالتوں میں تقسیم اور معاشی عدم استحکام لانا چاہتے تھے۔ آج ان کے حالات دیکھ لیں عمر ایوب اب آئی ایم ایف کو خط لکھ رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی اور ان کے حواریوں کی حرکتوں پر پریشان ہوں کہ آخر ان کا ایجنڈا کیا ہے، عمرایوب جو آئی ایم ایف کو خط لکھ رہے ہیں اس کی کیا وجوہات ہیں؟

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image