پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان چاہتے تھے اسمبلی تحلیل ہو،وہ کامیاب ہوگئے۔ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اس حد تک کہہ سکتے ہیں کہ ہم انہیں جلد الیکشن سے روک رہے تھے اس میں ہم ناکام رہے۔قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں عمران خود ا میدوار تھے۔ملتان میں پی ٹی آئی سیٹ ہاری،آگے بھی ان کو پتہ لگ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان راولپنڈی میں کتنے لوگ لاسکے؟زرداری صاحب پر گند اچھالا گیا،وہ سارے دعوے کہاں گئے؟
Leave feedback about this