پاکستان

عمران خان پر حملہ،ملزم نوید کے فون سے نمبرز اور کالز کا ریکارڈمل گیا

سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ بنے یا فل بینچ، ہمیں فرق نہیں پڑتا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار نوید کے موبائل فون کی فارنزک رپورٹ ایک نجی ٹی وی نے حاصل کرلی ہے۔رپورٹ کے مطابق ملزم کے فون سے دو مختلف کمپنیوں کی سمز برآمد ہوئی ہیں۔ملزم کے پاس ایک نمبر نا ہے نا ہوگا نہ رہے جی کے نام سے محفوظ تھا۔رپورٹ کے مطابق ملزم کے فون سے138فون نمبرز اور1869کالز کا ریکارڈ مل گیا۔فارنزک رپورٹ کے مطابق ملزم کے فون میں 337ایس ایم ا یس،1956تصاویر اور212ویڈیوز ہیں۔ملزم کے فون سے ڈیلیٹ کیاگیا ڈیٹا ریکور نہیں کیاجاسکا۔رپورٹ کے مطابق ملزم نوید کے فون کی آڈیو اور ویڈیو کی ڈی وی ڈی بنا کر جے آئی ٹی کے حورالے کردی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے فون میں تھائی لینڈ کا ایک نمبر اوردو مقامی نمبر تفتیش کے لئے اہم ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image