سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹس چیلنج کردیا۔عمران خان نے الیکشن کمیشن کے7دسمبر کے نوٹس کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال20دسمبر کو الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔دوران سماعت ایڈووکیٹ آفاق احمد کا کہنا تھا کہ نااہل عمران خان کو چیئرمین شپ سے ہٹایا جائے۔اس کیس میں از خود نوٹس بنتا ہے،الیکشن کمیشن فیصلے میں نااہلی کی وجوہات دی گئی ہیں،دیکھنا ہے کہ عمران خان صادق اور امین ہیں کہ نہیں،عمران خان لیگل اسٹیٹس دیکھیں،وہ نااہل ہیں۔
عمران خان نے پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا نوٹس چیلنج کردیا

سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ بنے یا فل بینچ، ہمیں فرق نہیں پڑتا، عمران خان