اسلام آبا:پاکستان نے بھارت کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات مسترد کردیئے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے بھارت پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے ذریعیعالمی برادری کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے،بھارتی وزیر خارجہ کا نیا بیان پاکستان کو تنہاء کرنے میں بھارت کی ناکامی اور بڑھتی ہوئی مایوسی کا عکاس ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے بھارت کا مسلسل پاکستان مخالف بیانیہ پاکستان کی سرزمین پر بھارت کے دہشتگردی میں م لوث ہونے کو چھپا نہیں سکتا۔دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ دوسروں پر انگلی اٹھانے کے بجائے بھارت خود دہشتگردی،تخریب کاری اور پاکستان کے خلاف جاسوسی کا سلسلہ بند کرے۔
بھارت پاکستان مخالف بیانیے سے اپنی دہشتگردی چھپا نہیں سکتا،وزارت خارجہ

بھارت پاکستان مخالف بیانیے سے اپنی دہشتگردی چھپا نہیں سکتا،وزارت خارجہ