عمران خان نے صدر مملکت کے ذریعے جنرل باجوہ کو توسیع کی آفر کی، خواجہ آصف تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

عمران خان نے صدر مملکت کے ذریعے جنرل باجوہ کو توسیع کی آفر کی، خواجہ آصف

عمران خان نے صدر مملکت کے ذریعے جنرل باجوہ کو توسیع کی آفر کی، خواجہ آصف

عمران خان نے صدر مملکت کے ذریعے جنرل باجوہ کو توسیع کی آفر کی، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے صدر مملکت کے ذریعے جنرل باجوہ کو توسیع کی آفر کی، اسلام آباد میں غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے غیر آئینی طورپر اسمبلی توڑی، ان کیخلاف تحریک عدم اعتماد آئینی طریقے سے لائی گئی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے بعد غیر قانونی اقدامات کے تحریک انصاف کامنفی رویہ سب کے سامنے ہے، وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان بضد ہیں کہ عدالتوں کے سامنے پیش نہیں ہونا، یہ اور ان کے کارکن عدالتوں کو تضحیک کا نشانہ بنا رہے ہیں یہ جتھوں کو لے کر عدالت پہنچتے ہیں، خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا غیر قانونی اقدام کسی سیاستدان نے نہیں کیا سیاست دانوں نے پروقار انداز میں سیاست کی۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان ایک مایوس آدمی ہیں جو پرتشدد کارروائیوں پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان میں عام انتخابات اکتوبر میں ہونگے۔

Exit mobile version