لندن:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کودیوالیہ کرنے کی مہم چلا ر ہا ہے اس کی گرفتاری ہونی چاہیے۔ہمارے نمائندے کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے لندن کے ہیتھروایئر پورٹ پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاسی صورتحال اہم ہے،نوازشریف نے مشاورت کیلئے بلایا ہے۔رانا ثناء اللہ نے عمران خان سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے،وہ پارلیمنٹ میں نہیں آنا چاہتا،گند کرنا چاہتا ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کرتوت سامنے آگئے،اس نے اداروں کو بلیک میل کیا،جھوٹے مقدمات بنائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پورا توشہ خانہ چوری کر کے بیچ دیا اب ملک کو دیوالیہ کرنے کی م ہم چلا رہا ہے،اس کی گرفتاری ہونی چاہیے،رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایجنڈا ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے۔
Leave feedback about this