ڈی آئی خان:وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان و بشری بی بی غیر قانونی سزا کے باوجود قانون پر یقین رکھتے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کو اللہ کی ذات کے سوا کسی چیز کا خوف نہیں، پاکستان تحریک انصاف کی جدوجہد کا مقصد جمہوریت کی سربلندی اور آئین وقانون کی حکمرانی ہے۔
آزاد عدلیہ و میڈیا کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی، شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں۔اصولوں اور نظریات پر سمجھوتہ وہ کرتے ہیں جو خوف کے سائے تلے رہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ہمراہ آخری سانس تک جدوجہد جاری رہے گی۔
پاکستان
عمران خان غیر قانونی سزا کے باوجود قانون پر یقین رکھتے ہیں:وزیر اعلیٰ کے خیبر پختونخوا
- by web_desk
- جنوری 20, 2025
- 0 Comments
- 34 Views
- 11 گھنٹے ago
Leave feedback about this