اسلام آباد:وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان! عوام نے آپ کو زکوۃ کے پیسے شوکت خانم ہسپتال کے لئے دیئے تھے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے لئے نہیں۔اپنے بیان میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ثاقب نثار کے جعلی”صادق اور امین“ نے شوکت خانم کے30لاکھ ڈالر کے خیراتی فنڈ کو ہاؤسنگ سوسائٹی میں لگانے کا اعتراف کرلیا ہے۔پاکستان کے عوام نے آپ کو شوکت خانم ہسپتال کے لئے زکوۃ کے پیسے دیئے تھے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے لئے نہیں۔انہوں نے کہاکہ دوسروں پر چوری کا الزام اور خود خیرات کے پیسوں کی چوری کا اعتراف جرم،لاکھوں ڈالر کا خیراتی پیسہ لگاتے ہوئے شوکت خانم کے بورڈ سے منظوری بھی نہ لی۔
عمران خان! عوام نے پیسہ ہسپتال کیلئے دیا تھا ہاؤسنگ سوسائٹی کیلئے نہیں،مریم اورنگزیب

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا دوغلاپن اسرا ئیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے بے نقاب کر دیا: مریم اورنگزیب