لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی لاہورمیں عمران خان سے ملاقات کے فوراً بعد اہم شخصیت سے ملاقات کے لئے اسلام آباد پہنے کئی گھنٹے گزارنے کے بعد واپس لاہور پہنچ گئے۔جہاں انہوں نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب شام 5بجے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد کے نور خان ایئر بیس پر پہنچے اور شہر اقتدار میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ اور راولپنڈی میں دو گھنٹے قیام کے بعد واپس لا ہور وانہ ہوئے۔اس سے پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے مونسی الٰہی اور این اے حسین الٰہی کے ہمراہ زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔
Leave feedback about this