راولپنڈی: پی ٹی آئی قائدین بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔گرفتار ہونے والوں میں قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر کو بھی اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیا گیا تھا، تمام رہنماں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پنجاب پولیس نے حراست میں لیا تھا۔تمام گرفتار پی ٹی آئی قائدین کو کچھ دیر بعد اڈیالہ چوکی سے رہا کردیا گیا۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمیں غیر قانونی طور پر چوکی کے حوالات میں بند رکھا گیا، ہم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آئے تھے۔ عمر ایوب نے کہا کہ سینیٹ، قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز کو حبس بجا میں رکھا گیا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔شبلی فراز بولے کہ ہم پلان کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملنے آئے تھے، ہم نے کسی بھی قسم کی مزاحمت نہیں کی، ہم نے کہا ہم واپس جارہے ہیں، جب واپس جانے لگے تو گاڑیوں سے گھسیٹا گیا۔
تازہ ترین
عمران خان سے ملاقات کیلئے جانیوالے پی ٹی آئی قائدین رہا
- by web_desk
- نومبر 12, 2024
- 0 Comments
- 20 Views
- 2 دن ago
Leave feedback about this