اسلام آباد: نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں تفتیش کا باضابطہ آغاز کردیا ۔تفتیشی ٹیم نے زبانی سوال وجواب کرنے کیساتھ عمران خان کو ایک سوالنامہ بھی بھرنے کیلئے دیا ہے ۔عمران خان پر القادر ٹرسٹ کیس میں مبینہ کرپشن کا الزام ہے انہیں پولیس لائنز اسلام آباد میں رکھا گیا ہے ۔جسے سب جیل قرار دیدیای گیا ، وہاں سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیئے گئے ہیں ۔گذشتہ روز القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار عمران خان کو پولیس لائنز اسلام آباد میں قائم عدالت میں پیش کیاگیا ، نیب نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، تام عدالت نے سابق وزیراعظم کا 8 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں نیب کی تحویل میں دیدیا ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ڈاکٹر کو بلانے کی استدعا کردی اور کہا کہ یہ ایک انجکشن لگاتے ہیں جس سے بند ہ مرجاتا ہے ڈر ہے میرے ساتھ مقصود چپڑاسی والا کام نہ ہوں
عمران خان سے تحقیقات کا باضابطہ آغاز ، نیب نے سوالنامہ حوالے کردیا

عمران خان سے تحقیقات کا باضابطہ آغاز ، نیب نے سوالنامہ حوالے کردیا