پاکستان

عمران خان سیاست کا غیر ضروری عنصر، پہلے اقتدار سے، آج سیاست سے نکالا، مولانا فضل الرحمان

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستانی سیاست کا غیر ضروری عنصر ہے، ہم نے ان کو اقتدار سے نکالا اور آج سیاست سے بھی نکال دیا۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کو بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ نے پاکستانی سیاست میں چھوڑا، اس کی امانت، دیانت اور صداقت کا یہ حال ہے کہ کسی ایک بات پر قائم نہیں رہ سکتا۔

ان کا کہنا تھا اس کی صداقت کا یہ عالم ہے کہ دوسروں کو چور کہتا ہے لیکن اس نے تو پوری دنیا کو لوٹا ہے، امریکہ، اسرائیل اور بھارت سے پیسہ لے کر لوٹا ہے، کیا اس کے لیے کوئی قانون نہیں ہے؟ آج وہ جکڑا گیا ہے، ہم اسی کو آگے لے کر جائیں گے اور پاکستان کو قسم کے عناصر سے نجات ملے گی۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ جو لوگ ایسے شخص کی پشست پناہی میں ملک کے اندر تخریب کاری کی خواہش رکھتے ہیں تو انہیں خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں تخریب کاری کی گنجائش نہیں ہے، عوام ایسے افراد کو کچل کر رکھ دیں گے۔

پی ڈی ایم سربراہ کے مطابق عام آدمی کے لیے اس طرح مشکلات نہ پیدا کی جائیں، جلوس ہم نے بھی نکالے ہیں، آزادی اور ملین مارچ کیے ہیں لیکن عام آدمی کی زندگی کو تکلیف نہیں پہنچائی، اس طریقے سے ردعمل پی ٹی آئی کی بوکھلاہٹ ثابت کرتی ہے، لیکن قوم اس قسم کے حربوں سے گمراہ نہیں ہو گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image