اسلام آباد: عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج ظفراقبال نے کہا ہے کہ عمران خان اب بھی سرینڈر کردیں تو میں آئی جی کو آرڈر کردیتاہوں کہ ان کو گرفتار نہ کریں،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طفر اقبال کی عدالت میں جاری ہے۔یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ زمان پارک میں واقع چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے گھر کے باہرکنٹینرز لگادیئے گئے۔پی ٹی آئی کے کارکنان بڑی تعداد میں زمان پارک میں موجود ہیں، عمران خان کے گھر کی جانب آنیوالے راستوں پرکارکنان کا سخت پہرہ ہے۔
Leave feedback about this