سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان جنرل ضیاءالحق کے سیاسی نظریے کے وارث ہیں ۔ایک بیان میں فاطمہ بھٹو نے کہا کہ وہ عمران خان سے متعلق واٹس ایپ مضامین نہیں لکھتیں فاطمہ بھٹو نے کہا کہ عمران خان ضیاءالحق کے بیٹے کے سیاسی ساتھی ہیں اور ضیاءکے سیاسی نظریے کے وارث ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے زندگی میں اس وحشیانہ سیاست کے حق میں ایک لفظ نہیں کہا اور نہ کہیں گی