وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کے کارکن امریکی غلامی کیخلاف نعرے لگا رہے ہیں او روہ امریکہ کے پاﺅں پکڑ رہے ہیں ۔شیری رحمان نے کہا کہ گذشتہ سال اپریل میں عمران خان نام نہاد بیرونی ساز ش کا بیانیہ بنا کر سیاست کررہے تھے ، اب یوٹرن لیکر امریکی قانون سازوں کی منت سماجت کر رہے ہیں ۔انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خبر کے مطابق عمران خان نے ایک ماہ کے اندر 4 امریکی کانگریس مین سے حمایت کی درخواست کی ، انہوں نے موجودہ امریکی انتظامیہ پر الزامات لگا کر ملکی سفارتی تعلقات اور مفادات کو داﺅ پر لگا یا
عمران خان امریکہ کے پاﺅں پکڑ رہے ہیں ، شیری رحمان

عمران خان امریکہ کے پاﺅں پکڑ رہے ہیں ، شیری رحمان