اسلام آباد: وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ اگر عمران خان ایک اور مقدمے سے بچنا چاہتے ہیں تو لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اسٹاف کوزمان پارک گھر کو چیک کرنے دیں۔عمران خان بجلی کا بل ادا کردیں تو مقدقے سے بچ جائیں گے۔قبل ازیں وزیر داخلہ رانا ثنا کا کہناتھاکہ اگر عمران خان اپنا رویہ نہیں بدلیں گے اور معاملات کو جس نہج پر پہنچا دیا ہے اس سے وہ واپس نہیں ہونگے تو پھر ہمیں اینٹ کا جواب پتھر سے دیناہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی مطالبہ کرچکے ہیں کہ پنجا ب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں میں انتخابات کی تاریخ کے کیس میں فل کورٹ بیٹھے اور فیصلہ کرے۔
Leave feedback about this