راولپنڈی: عمران خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور تقریر کے جوش میں بہت زیادہ بولے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان پر صحافیوں کی جانب سے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے احتجاج کیا گیا، جس پر عمران خان نے علی امین گنڈا پور کے صحافیوں سے متعلق بیان پر برہمی کا اظہار کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہوں، جو بھی اپنے بیان پر معافی مانگے وہ بزدل ہے، عمران خان
عمران خان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا، وہ تقریر کے جوش میں بہت زیادہ بول گئے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ صحافی جس دباؤ میں رپورٹنگ کر رہے ہیں وہ جہاد ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میں علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہوں، علی امین کے بیان پر معافی مانگنے والا بزدل ہے، اسے پارٹی میں نہیں رہنا چاہیے، اسے پارٹی چھوڑ دینی چاہیے۔
تازہ ترین
علی امین گنڈا پور نے تقریر کے جوش میں مزید بات کی، عمران خان
- by web_desk
- ستمبر 12, 2024
- 0 Comments
- 144 Views
- 3 مہینے ago
Leave feedback about this