علی امین گنڈا پور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل پاکستان Roze News
پاکستان

علی امین گنڈا پور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

علی امین گنڈا پور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

علی امین گنڈا پور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔علی امین گنڈا پور کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ زمان پارک سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے اسلحہ برآمد کیا ، گرفتا ر افراد نے بیان دیا ہے کہ برآمد اسلحہ علی امین نے فراہم کیا۔سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزمان کے بیان کی تصدیق کیلئے علی امین کا جسمانی ریمان درکار ہے ۔عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی دوسری جانب سندھ پولیس نے انسداد دہشتگرد ی کی عدالت سے علی امین گنڈا پور کا راہداری ریمانڈ مانگ لیا ۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ علی امین کیخلاف 18 اپریل کو شکار پور میں مقدمہ رج ہواتھا۔سندھ پولیس نے کہا کہ علی امین کیخلاف اشتعال انگیز گفتگو سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے ۔

Exit mobile version