اسلام آباد: برہان انٹرچینج کے قریب ڈھوک گھر میں رات گزارنے کے بعد پی ٹی آئی کا قافلہ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہو گیا،احتجاج میں شامل قافلے نے گزشتہ روز صوابی سے اسلام آباد کی جانب سفر شروع کیا تھا اور احتجاج میں شامل پی ٹی آئی رہنماں اور ورکرز نے رات برہان کے قریب ڈھوک گھر میں موٹر وے پر گزاری تھی، قافلے میں شامل کچھ افراد نے رات گاڑیوں اور کچھ نے سڑک پر گزاری تھی۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا احتجاج کی قیادت کر رہے جبکہ عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی بھی قافلے میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ صوبائی وزرا، پی ٹی آئی رہنما اور ورکرز کی بڑی تعداد بھی احتجاج میں شامل ہے۔
آج اسلام آباد، راولپنڈی اور مری کے تمام تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ جڑواں شہروں میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باعث ہر قسم کے احتجاج اور ریلی نکالنے پر پابندی ہے۔اس حوالے سے کنٹرولر امتحانات راولپنڈی بورڈ تنویراصغر اعوان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پریکٹیکلز امتحانات ملتوی کردیے ہیں، امتحانات بوجہ عام تعطیل ملتوی کیے گئے۔کنٹرولر امتخانات کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ پریکٹیکل امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، راولپنڈی کے علاوہ تمام اضلاع میں پریکٹیکلز ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے۔
تازہ ترین
علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پی ٹی آئی اسلام آباد کی جانب رواں دواں
- by web_desk
- نومبر 25, 2024
- 0 Comments
- 152 Views
- 8 مہینے ago

Leave feedback about this