لاہور:تحریک انصاف کے منحرف رہنما عبدالعلیم خانے کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کی تردید کردی۔عبدالعلوم خان نے خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئی سیاسی جماعت کے قیام میں میری شمولیت کے حوالے سے خبروں میں صداقت نہیں،چوہدری سرور اور جہانگیر ترین سے اچھا تعلق ہے لیکن سیاست کا ارادہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی ساری توجہ فلاحی کاموں پر مرکوز ہے اس لئے سیاسی معاملات سے علیحدہ ہوں،کسی بھی سیاسی جماعتوں کا حصہ ہوں اور نہ ہی بننے کا ارادہ ہے۔نئی جماعت کی تشکیل کے لئے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ سینٹرل اورجنوبی پنجاب کے اہم خاندانوں کے چشم وچراغ نئی پارٹی کا حصہ ہوں گے۔
علیم خان کی کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کی تردید

علیم خان کی کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کی تردید