زرمبادلہ کے ذخائر 4نہیں 10ارب ڈالر ہیں،اسحق ڈار پاکستان Roze News
پاکستان

زرمبادلہ کے ذخائر 4نہیں 10ارب ڈالر ہیں،اسحق ڈار

پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی خبریں بدنیتی پر مبنی افواہیں ہیں، وزیر خزانہ

پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی خبریں بدنیتی پر مبنی افواہیں ہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد:وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر چار نہیں 10ارب ڈالر ہیں،اپنے بیان میں وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے واجب الادا قرض وقت پر واپس کررہے ہیں۔کمرشل بینکوں کے پاس موجود چھے ارب ڈالر پاکستان کے ہیں۔اسحق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بہت جلد دوبارہ مستحکم ہوں گے آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔جنیوا میں بھی آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہوگی جہاں سے واپسی پر تین روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات میں رکیں گے۔

Exit mobile version