لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عسکری ٹاور جلاﺅ گھیراﺅ کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا۔انسداد دہشتگردی کی عدالت میں اسد عمر کیخلاف عسکری ٹاور جلاﺅ گھیراﺅ کے کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 27 جو ن تک توسیع کردی ۔ سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے ضمانتی مچلکے جمع کروا دیے ۔اسد عمر عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئے ۔انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سماعت 27 جون تک ملتوی کردی
Leave feedback about this