دنیا

عرب دنیا کے سب سے بڑے فیسٹیول ’ریاض سیزن‘ کے تیسرے ایڈیشن کا افتتاح کر دیا گیا

ریاض: (ملک ندیم شیر) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جمعہ کی رات عرب دنیا کے سب سے بڑے رنگارنگ فیسٹیول ’ریاض سیزن‘ کا افتتاح شاندار آتشبازی، حیران کن اور دلچسپ پروگراموں کے ساتھ کر دیا گیا۔

یہ سیزن کا تیسرا ایڈیشن ہے جس میں سعودی شہریوں کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں اور دیگر ہزاروں غیر ملکیوں نے شرکت کی، اس موقع پر پاکستان کے سفیر امیر خرم راٹھور اور مختلف ممالک کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔

جنرل اتھارٹی برائے انٹرٹینمنٹ ​​کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے ’تخیل سے بالاتر‘ سلوگن کے ساتھ ریاض سیزن کی سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان کیا۔

  تقریب کا آغاز بین الاقوامی سرکس ’دوسولیہ‘ اور گلوکارہ اینی میئری  کے کنسرٹ سے ہوا جسے بے حد پسند کیا گیا، اس موقع پر ڈرونز شو نے ریاض کے آسمان کو رنگ و نور سے بھر دیا، تقریب میں ریاض بھر میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ بھی ہوا، جس کو شائقین نے بہت پسند کیا۔

ریاض سیزن کے پروگرام 15 مقامات پر منعقد ہوں گے، جن میں سے ہر ایک خصوصی تفریحی خصوصیت کے ساتھ ہے، ان سرگرمیوں میں 108 انٹرایکٹو تجربات، 7 بین الاقوامی نمائشیں، دو بین الاقوامی فٹ بال مقابلے، ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقابلے اور 17 عرب ڈرامے شامل ہیں، اس کے علاوہ سعودی دارالحکومت ریاض کے مختلف علاقوں میں ہونے والے پروگرام اور شوز شامل ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image