خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ سے اپیل ہے کہ کچھ تو لحاظ کریں اور کچھ ورثہ چھوڑ جائیں کہ آپ کو یاد کیاجائے ۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی مقاصد کیلئے ملک کی عزت ووقار کو داﺅ پر نہ لگائیں آپ لوگ جارہے ہیں کوئی ورثہ چھوڑ جائیں تاکہ لوگ آپ کو اچھے الفاظ میں یاد کریں ۔خواجہ آصف نے کہا کہ آپ عدل کی سب سے بڑی کرسی پر بیٹھے ہیں یہ نہ ہو کہ آپ قصہ پارینہ بن جائیں اور تاریخ آپ کو ڈیلیٹ کردے ۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ ایک شخص بم بنا کر پھینک رہا ہے لوگوں کی شناخت ہوچکی ہے ۔ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل کا معاملہ عدالت عظمیٰ لے جایا گیا ہے ، سابق دور حکومت میں 24 سے 25 لوگوں کو فوجی عدالتوں نے سزائیں سنائی ۔خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی عل ہوا کہ ملٹری کورٹس میں ٹرائل سے متعلق درخواست پر سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا ہے کہ اس کے نتائج آج یا کل سامنے آجائینگے ۔
Leave feedback about this