سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارآمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری کے سلسلے میں آج نیب لاہور میں پیش ہونگے ۔نیب عثمان بزدار کیخلاف نو ارب سے زائد مالیت کے اثاثہ جات بنانے پر تحقیقات کررہاہے ۔سابق وزیراعلیٰ کو آج نیب لاہور میں طلبی کانوٹس لاہور اور ڈی جی خان میں ان کی رہائش گاہ پر بھجوایا گیا تھا۔نیب نے عثمان بزدار کو کیس کی انکوائری میں دسویں مرتبہ طلب کیا ہے نیب کی جانب سے تحقیقات کیلئے طلبی پر عثمان بزدار اب تک دو مرتبہ پیش ہوئے ہیں ۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تاحال ایسیٹ ڈکلیئریشن پر وفارمہ پر مکمل تفصیلات نیب کو فراہم نہیں کیں ۔نیب نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے تمام منصوبے جات کی تفصیلات بھی 5 جون تک طلب کرلی ہیں ۔

Leave feedback about this