عبداللطیف آفرید ی قتل،ملزم جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے پاکستان Roze News
پاکستان

عبداللطیف آفرید ی قتل،ملزم جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

عبداللطیف آفرید ی قتل،ملزم جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

عبداللطیف آفرید ی قتل،ملزم جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

پشاور کی عدالت نے سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عداللطیف آفریدی کے قتل کے ملزم عدنان کا جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا،عبداللطیف آفریدی قتل کیس کے ملزم عدنان کو پشاور میں جوڈیشل مجسٹریٹ بدر منیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزم عدنان آفریدی کو2دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبداللطیف آفریدی کو پشاور ہائیکورٹ کے با ر روم میں فائرنگ کے قتل کردیا گیا تھا،انہیں 6گولیاں لگی تھیں۔بار روم میں فائرنگ سے بھگڈر میچ گئی اور خوف وہراس پھیل گیا۔زخمی سینئر قانون دان کو وکلاء نے اٹھا کر گاڑی میں ڈالا اور ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

Exit mobile version