امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ حکومت نے الیکشن کمیشن کے کچھ افراد او رآراوز کے ساتھ ملکر جماعت اسلامی کے مینڈیٹ پر شب خون مارا ہے۔حافظ نعیم نے بتایا کہ کراچی کے لوگوں نے جماعت اسلامی کو کراچی کی سب بڑی جماعت کے طورپر ووٹ دیا۔حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ہم نے مردم شماری پر ایس وقت بھی اعتراض کیا تھا۔ہم نے حلقہ بندیوں اور اختیارات پر تحریک چلائی،انہوں نے کہا کہ2013کے بلدیاتی ایکٹ میں ہمارے بہت سارے اختیارات چھین لیے گئے ہم نے حلقہ بندیوں او ر ووٹرلسٹ پر بھی اعتراض اٹھایا تھا۔حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ہم نے دیکھا عملہ اور سامان پورا نہیں تھا۔ماڈل ٹاؤن یوسی8میں ہمارے ایک ذمہ دا ر پر حملہ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے حامی آزاد امیدوار کے حامیوں نے ہمارے ذمہ دار پر حملہ کیا،شب خون نہ مارا جاتا،محلاتی سازشیں نہ ہوتیں تو یہ مینڈیٹ 50فیصد سے زیادہوتا۔
جماعت اسلامی کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا،حافظ نعیم

پی پی ہمارے اور ہم اس کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں تو بات آئے بڑھے گی،حافظ نعیم