ادارتی پسند

عامر ذوالفقار خان آئی جی پنجاب تعینات

amir zulfiqar

لاہور:حکومت نے محمد عامر ذوالفقار خان کو آئی جی پنجاب مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔محمد عامر ذوالفقار خان اس سے قبل بطور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس خدمات سرانجام دے رہے تھے جبکہ وہ اس سے قبل اسلام آباد پولیس میں آئی جی کی حیثیت سے تعینات رہ چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق پولیس سروس کے بلال کمیانہ کی خدمات بھی پنجاب حکومت کے سپرد کی جارہی ہیں۔محمد عامر ذوالفقار خان کی بطور آئی جی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فیصل شاہکار نے ایک روز قبل اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا تھا جس کے بعد ایڈیشنل آئی جی غلام رسول زاہد کو قائم مقام آئی جی پنجاب پولیس تعینات کیا گیا تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image