اکستان 72 ایل این جی کارگو خریدنا چاہتا ہے لیکن ابھی تک ایک بھی بولی نہیں لگی:
بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان کو ایل این جی فروخت کرنے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہی ہیں جس کے بعد موسم سرما میں گیس کا بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپ بہت زیادہ ایل این جی خرید رہا ہے اس لیے عالمی کمپنیاں پاکستان کو ایل این جی فراہم کرنے کے لیے بولی نہیں لگا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان 72 ایل این جی کارگو خریدنا چاہتا ہے لیکن ابھی تک ایک بھی بولی نہیں آئی۔
پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے اکتوبر میں 2028 تک 72 ایل این جی کارگوز کے لیے بولی طلب کی تھی۔
Leave feedback about this