اسلام آباد:عالمی بینک نے پاکستان کے لئے1.6ارب ڈالر سے زائد فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے،پاکستان کو سندھ میں سیلاب زدہ علاقوں کے متاثری کی مدد کی منصوبوں کے لئے فنڈز ملیں گے۔عالمی بینک کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پاکستان کی مالی مدد کے لئے1.692ارب ڈالر کی منظوری دی گئی ہے۔اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی بینک نے سندھ میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی معاونت کیلئے 1.692ارب ڈالر مالیت کے پانچ منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق سندھ فلڈ ایمرجنسی بحالی پراجیکٹ کے تحت500ملین ڈالر کی معاونت فراہم کی جائے گی۔اس پراجیکٹ کے تحت تباہ شدہ بنیادی ڈھانچہ کی بحالی،قلیل مدتی روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور آفات سے نمٹنے کے لئے حکومتی صلاحیت کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔اعلامیہ میں عالمی بینک نے حالیہ سیلاب کی ہنگامی صورتحال سے نکلنے اور اس طرح کی موسمیاتی صورتحال سے نمٹنے میں حکومت پاکستان اور عوام کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔
معیشت و تجارت
عالمی بینک کی جانب سے 1.6ارب ڈالر سے زائد کی فنانسنگ کی منظوری
- by Rozenews
- دسمبر 20, 2022
- 0 Comments
- 1072 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this