اسلام آباد: ورلڈ بینک 450 ملین ڈالر کے قرض کے حصو ل کیلئے مزید ایک شرط پوری کردی جس کے نتیجے میں عالمی بینک کی جانب سے قرض کی منظوری کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں ۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار عالمی بینک کے صدر کوقرض اجرا کی منظوری کیلئے بورڈ میٹنگ پر آمادہ کرینگے ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹیکس کونسل کی جانب سے صوبوں اور وفاق کے درمیان سروسز پر ٹیکس وصولی کی حدود کے تعین کے قواعد کی منظوری دیدی گئی ہے ۔وزارت خزانہ کے مطابق یہ ملک بھر میں ٹیکس وصولی کے نظام کومربوط کرنے کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے جو کہ عالمی بینک سے قرضے کی وصولی میں اہم کردار ادا کریگا۔حکام کے مطابق صوبے کابینہ سے منظوری کے بعد یکم مئی تک اس ضمن میں اپنے فیصلے سے آگاہ کرینگے ۔
Leave feedback about this