عالمی بینک پاکستان کو توانائی کے منصوبوں کے لیے ایک ارب ڈالر قرض دے گا۔دستاویز کے مطابق اس قرض کی جون میں ورلڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے منظوری متوقع ہے۔ یہ فنڈ 2160 میگاواٹ کے داسو ہائیڈرو پراجیکٹ پر خرچ کیا جائے گا۔منصوبے کی تعمیر سے پاکستان کو ایندھن کی لاگت کی مد میں سالانہ 1.8 بلین ڈالر کی بچت ہوگی۔2013 میں شروع ہونے والے منصوبے کی تکمیل کی آخری تاریخ دسمبر 2021 تھی۔ تاخیر کی وجہ سے منصوبے کی لاگت 4.3 بلین ڈالر سے بڑھ کر 4.9 بلین ڈالر ہو گئی۔منصوبے کے نفاذ سے پاکستان کو 3 سینٹ فی یونٹ کے حساب سے سستی بجلی ملے گی۔
Leave feedback about this