پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 27اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے، 1947 کو اسی دن بھارتی فورسز پہلی دفعہ کشمیر میں داخل ہوئیں، اس دن سے آج تک کشمیریوں پر بھارتی حکومت کے ظلم و جبر کا سلسلہ جاری ہے۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ آج کے دن ہم کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کی مذمت اور کشمیریوں کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، ہم آزادی کی اس جدوجہد میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کا سنجیدہ نوٹس لیں۔
وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، عالمی برادری کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلانے کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد کرانے میں کردار ادا کرے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ فاشسٹ بھارتی حکومت نے اپنے آئین میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے وہاں پر بربریت کا نیا دور شروع کر رکھا ہے، ہم بھارت کے اس غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
تازہ ترین
عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی ظلم کا نوٹس لیں: علی امین گنڈاپور
- by web_desk
- اکتوبر 27, 2024
- 0 Comments
- 68 Views
- 4 ہفتے ago
Leave feedback about this