انٹرٹینمنٹ

عادل نے سلمان خان کے کہنے پر شادی کا اعلان کیا،راکھی ساونت

عادل نے سلمان خان کے کہنے پر شادی کا اعلان کیا،راکھی ساونت

ممبئی:بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ وہ ان کا گھر بسانے پر سلمان خ ان کی مشکور ہیں۔سوشل میڈیا پر حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ راکھی ساونت کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں اور ان کے شوہر عادل کو سلمان خان کے بارے میں بات کرتے دیکھا جاسکتاہے۔بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ ان کا گھرسلمان خان کی وجہ سے بسا ہے،راکھی نے کہا کہ سلمان خان عادل سے ملے ہیں اوران سے بہت پیار بھی کرتے ہیں انہوں نے عادل کو فون کیا جس کے بعد ہی عادل نے شادی کا اعلان کیا ہے۔راکھی ساونت نے مزید کہا کہ بھائی کے ہوتے ہوئے یہ کیسے منع کرسکتے ہیں بہن کی شادی کا؟بھائی کا فون آئے گا،تب ہی تو کچھ ہوسکتا ہے۔یاد رہے کہ راکھی ساونت نے انکشاف کیا ہے انہوں نے گزشتہ سال ہی عادل خان سے شادی کرلی تھی تاہم ان کی جانب سے شادی کااعلان 12جنوری کو کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ راکھی ساونت نے عادل خان سے شادی کرنے کیلئے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کیا ہے جبکہ اپنا نام بھی تبدیل کر کے فاطمہ رکھ لیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image