عادل راجہ کی برطانیہ میں گرفتاری کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں ۔عادل راجہ اور ان کے ساتھیوں کیخلاف فیک نیوز اور ریاست مخالف جذبات ابھارنے کی شکایت ہیں ۔ملزم کیخلاف پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی بھی شکایت ہے ۔شکایات پاکستانی اتھارٹیز نے درج کرائی ہیں اور تازہ ترین شکایت نو مئی سے متعلق کی گئی تھی ۔عادل راجہ کیخلاف پاکستان میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج ہے ۔رواں سال ایک سروس فوجی افسر نے برطانوی ہائی کورٹ میں عادل فاروق راجہ پرو کم وبیش ایک درجن یوٹیوب اور ٹوئٹر پر مبینہ طورپر جھوٹے اور مضحکہ خیز الزامات لگانے پر ہتک عز کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

Leave feedback about this